۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قبرستان بقیع

حوزہ/دارالافتاء مصر نے مناسک حج کی ادائیگی کے بعد جنت البقیع کی زیارت سے متعلق بیت اللہ الحرام کے زائرین کے سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالافتاء مصر نے مناسک حج کی ادائیگی کے بعد جنت البقیع کی زیارت سے متعلق بیت اللہ الحرام کے زائرین کے سوال کا جواب دیا ہے۔

حجاج کرام کی جانب سے پوچھے گئے سوال، کیا مناسک حج کی ادائیگی کے بعد بقیع قبرستان کی زیارت کرنا جائز ہے؟ کے جواب میں دارالافتاء مصر نے اہم فتویٰ جاری کیا ہے۔

دارالافتاء مصر نے ایک فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فقہائے کرام کا اتفاق ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے بعد اہل بیت اطہار علیہم السلام کی قبور کی زیارت کرنا مستحب ہے۔

دارالافتاء نے ابن مودود المصلی الحنفی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ کہتے ہیں: مستحب ہے کہ حجاج کرام روضۂ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کے بعد بقیع قبرستان جائیں اور سید الشہداء حضرت حمزہ علیہ السلام، امام حسن ابن علی علیہ السلام، امام زین العابدین علیہ السلام، امام محمد باقر علیہ السلام، امام جعفر صادق علیہ السلام اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے فرزند جناب حضرت ابراہیم کی قبروں کی زیارت کریں۔

دارالافتاء مصر نے مزید کہا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے بعد بقیع قبرستان کی زیارت کرنا جائز ہے،کیونکہ بقیع کی زیارت کرنا دوسرے امور سے افضل ہےاور یہ عمل حج کے بابرکت ایام سے مختص ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .